طویل عرصہ بعد سکرین پر واپسی سے خوش ہوں:ماہرہ خان

طویل عرصہ بعد سکرین پر واپسی سے خوش ہوں:ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے ٹی وی سکرین پر واپس آنا چاہ رہی تھیں تاہم اب ڈامے میں کام کرکے خوشی محسوس کررہی ہوں

کراچی (سٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے ایک انٹرویو کی مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ٹی وی سکرین پر اپنی واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔ماہرہ خان نے کہا کہ میں طویل عرصے سے ٹی وی سکرین پر واپس آنے کا سوچ رہی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ ایک فلم کروں گی اور ایک ڈرامہ کروں گی لیکن یہ نہیں ہوسکا۔ماہرہ خان نے اپنے نئے آنے والے ڈرامے کے حوالے سے کہا کہ اب، میں یہ ڈرامہ کررہی ہوں جس کیلئے بہت خوش ہوں۔خیال رہے کہ ماہرہ خان کے نئے پراجیکٹ میں ان کے ساتھ سکرین پر اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واسطی اور دیگر اداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے ۔ڈرامے کو مشہور ڈرامہ و افسانہ نگار عمیرہ احمد نے لکھا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں