سمیع خان نے ایوارڈز شوز میں نا جانے کی وجہ بتادی

سمیع خان نے ایوارڈز شوز میں نا جانے کی وجہ بتادی

فلم اور ٹی وی اداکار سمیع خان نے ایوارڈز شوز میں نا جانے کی وجہ بتادی

کراچی (سٹاف رپورٹر)انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ایوارڈز شوز کی تقریب میں شریک نہیں ہوتے اور شاز و نادر ہی ایسا ہوتا ہوگا کہ وہ کسی ایوارڈز شو میں جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایوارڈز شوز کی تقریب میں شرکت سے متعلق پوچھا گیاتو نہوں نے جواب دیا کہ ہاں یہ سچ ہے کہ میں ایوارڈز شوز میں نہیں جاتا کیوں کہ 2012میں پاکستان ٹیلی ویژن پر میرا ایک ڈرامہ نشر ہوا تھا جس کا نام گھر کی خاطر تھا، اس کی بنیاد پر مجھے پی ٹی وی ایوارڈ سے نوازا گیا اور تمغہ امتیاز بھی مِلا۔انہوں نے کہا کہ نجی ایوارڈز میں اس ڈرامہ کی دوسری نامزدگیاں تھیں لیکن میری بہترین اداکاری کی نامزدگی نہیں تھی جس کے بعد میں ایوارڈز کی تقریبات میں بہت کم جاتا ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں