شہریار منور نے ہدایت کاری بھی شروع کردی

شہریار منور نے ہدایت  کاری بھی شروع کردی

اداکار شہریار منور نے ہدایت کاری بھی شروع کردی

کراچی (این این آئی )شہریار منور نے تقریباً ایک دہائی قبل بطور اداکار کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں اور کمائی کے نئے ریکارڈز بنانے والی فلموں میں کام کیا تاہم اب انہوں نے ہدایت کاری کی میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔شہریار منور نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی آنے والی پہلی شارٹ فلم ‘پرنس چارمنگ’ کی جھلک شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بطور ہدایت کار مذکورہ فلم ان کی پہلی مووی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی مختصر فلم کو یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں