اب تک کسی سے محبت ہی نہیں ہوئی:نیلم منیر

اب تک کسی سے محبت  ہی نہیں ہوئی:نیلم منیر

اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک کسی سے محبت ہی نہیں ہوئی

کراچی(سٹاف رپورٹر)نیلم منیر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اب تک محبت نہ ہونے پر آنکھوں کو بڑا کریڈٹ دیتی ہوں،کیوں کہ میری آنکھیں کمزور ہیں جس کی وجہ سے مجھے دور سے پتا ہی نہیں چلتا کہ کون گیا ہے ۔نیلم منیر نے کہا کہ میں آنکھوں کے کمزور ہونے پر بہت خوش ہوں کیوں کہ لوگ کہتے ہیں ایک نظر میں کسی کو دیکھا اور وہ اچھا لگنے لگا مگر ایسا کبھی میرے ساتھ نہیں ہوسکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں