نادیہ حسین بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں

نادیہ حسین بھی کورونا کی  چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں

ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی عالمی وبا کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں

کراچی (سٹاف رپورٹر)اداکارہ نے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔نادیہ حسین نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، اللہ کا شکر ہے کہ ابھی تک کوئی سنجیدہ علامات نہیں ہیں ، 2 دن سے بخار تھا باقی سب ٹھیک ہے ۔اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں