منشا پاشا کا فون چارجنگ کے دوران پھٹ گیا

منشا پاشا کا فون چارجنگ  کے دوران پھٹ گیا

اداکارہ منشا پاشا کا فون چارجنگ کے دوران پھٹ گیا۔اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سٹوری شیئر کی اور تمام صارفین کو اس خوفناک حادثے کی اطلاع دی

کراچی (سٹاف رپورٹر)منشا پاشا نے بری طرح جلے ہوئے فون کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ یہ فون کا پرانا ماڈل تھا جو میں نے کسی کو استعمال کیلئے دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ یہ چارجنگ کے دوران پھٹا ہے ۔اداکارہ نے اسے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے موبائل میں موجود اپنا تمام ڈیٹا کھو دیا ہے جسے میں نے ٹرانسفر بھی نہیں کیا تھا لیکن شکر ہے اس حادثے کے وقت یہ کسی کے ہاتھ میں نہیں تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں