امریکی اداکارہ کیتھی گریفن کینسر میں مبتلا

امریکی اداکارہ کیتھی گریفن  کینسر میں مبتلا

امریکی مزاحیہ اداکارہ کیتھی گریفن کینسر میں مبتلا ہوگئی

لاس اینجلس (اے پی پی)جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کیتھی گریفن نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ مجھے پھیپھڑوں کا کینسر ہے حالانکہ میں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی۔60 سالہ گریفن نے بتایا کہ میں سرجری کروانے جا رہی ہوں میرے ڈاکٹر پرامید ہیں کیونکہ کینسر ابھی ابتدائی مراحل میں ہونے کی وجہ سے بائیں پھیپھڑے تک ہی محدود ہے ۔واضح رہے کہ گریفن کا پہلا کامیڈی البم 2008 میں ریلیز ہوا جو کہ بل بورڈ کامیڈی چارٹس میں سب سے اوپر آنے ولا کسی خاتون کا پہلا البم تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں