سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت میں معمولی بہتری

سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی  طبیعت میں معمولی بہتری

کورونا کا شکار سینئر آرٹسٹ دردانہ بٹ کو جو کورونا کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر ہیں کی طبیعت میں معمولی سی بہتری آئی ہے

کراچی (آئی این پی)اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کی صحت کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹروں کا دردانہ آپا کی صحت کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ جنگ لڑ رہی ہیں اور کامیابی بھی نظر آرہی ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق اداکارہ کو اب بخار بھی نہیں ہے ، دعاؤں نے اثر دکھا دیا ہے ۔اداکار نے لکھا کہ آپ سب اپنی دعائیں جاری رکھیں، اللہ ہماری دعائیں ضرور سنے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں