سوشل نہ ہونا طلاق کیوجہ ،فضا نے رازسے پردہ اٹھادیا

سوشل نہ ہونا طلاق کیوجہ ،فضا نے رازسے پردہ اٹھادیا

شوہر سے کوئی جھگڑا ہوانہ انہوں نے کبھی گالی دی یامجھے ماراپیٹا :اداکارہ

کراچی (سٹاف رپورٹر )اداکارہ فضا علی نے اپنی طلاق کی وجوہات سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ سابق شوہر فواد سے میرا کبھی کوئی جھگڑا نہیں ہوا، نہ ہی انہوں نے کبھی مجھے گالی دی اور نہ ہی مجھ پر ہاتھ اٹھایا لیکن انہیں پارٹیوں میں شرکت کا شوق تھا لیکن جس فیملی سے میں تعلق رکھتی ہوں وہاں یہ سب پسند نہیں کیا جاتا۔فواد سماجی شخصیت تھے اور ان کی خواہش تھی کہ میں بھی ان کی طرح سوشل ہوجاؤں ۔ان کا ماننا تھا کہ میں جو کام کرتی ہوں وہ وہ سب کچھ کچرا ہے ، میں دو ٹکے کا کام کرتی ہوں ان کیلئے میرا سوشل ہونا اہم تھا۔یہی تکرار ہماری طلاق کی وجہ بن گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں