لڑکیاں اپنی حفاظت کیلئے جوڈو کراٹے سیکھیں:ثناء فخر

لڑکیاں اپنی حفاظت کیلئے جوڈو کراٹے سیکھیں:ثناء فخر

اداکارہ ثناء فخر نے کہا ہے کہ خواتین اور بچیوں کو اپنی حفاظت کیلئے جوڈو کراٹے سیکھنے چاہئیں

لاہور(این این آئی)حالات جس نہج پر پہنچ گئے ہیں ہمیں بطور معاشرہ سوچ بچارکرکے اس کی اصلاح کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔ ایک انٹرویو میں ثناء فخر نے کہا کہ والدین اپنی بچیوں کو اپنے دفاع سے متعلق بتائیں ، اسی طرح خواتین بھی چوکنا رہیں اور معاشرے میں جس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ان کا جائزہ لیں اوردفاعی حکمت عملی مرتب کریں ۔ میری تجویز ہے کہ خواتین اور بچیوں کو اپنی حفاظت کے لئے جوڈو کراٹے سیکھنے چاہئیں اور اس کی روزانہ مشق کی جائے ۔ اداکارہ نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سخت قوانین بنائے اوران پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ،اگراس طرح کے واقعات کی روک تھام میں پولیس کی جانب سے کوتاہی برتی جاتی ہے تو اس کی کم سے کم سزا نوکری سے برخاستگی ہونی چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں