عورت اللہ کی محبوب مخلوق اسی لئے مرد کو نگہبان بنایا:یشما
اداکارہ یشما گل نے کہا کہ عورت اللہ کی محبوب مخلوق ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کی ذمہ داری مرد کو دی ہے
کراچی (این این آئی)یشما گِل نے ایک ویب چینل کو انٹرویو میں عورتوں کے حقوق پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر اللہ تعالیٰ نے مرد کو یہ رتبہ دیا ہے کہ وہ عورت کا محافظ ہے اور اس کی کفالت کا ذمہ دار ہے تو اس کامطلب ہے کہ عورت اللہ کی محبوب مخلوق ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ ‘اس لیے عورت پر یہ چیز لازم ہے کہ وہ اپنے مرد کا قرآن میں دئیے گئے احکامات کے مطابق خیال رکھے ۔یشما گِل نے مردوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کیلئے بھی یہ احکامات ہیں کہ آپ اسے پہلے ایسا ماحول دیں کہ عورت کو آپ سے اتنی محبت ہو اور کہ وہ آپ کیلئے یہ سب کچھ کرے ۔اداکارہ نے کہا کہ ‘جو کچھ انہوں نے ابھی کہا وہ سب قرآن مجید میں موجود ہے لیکن لوگ صرف وہ سب دیکھنا چاہتے ہیں جو ان کے اپنے عقائد کے حساب سے انہیں اچھا لگ رہا ہو۔