شفقت امانت کے پاؤں چھونے پر عابدہ پروین کے مداح ناخوش
صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی جانب سے گلوکار شفقت امانت علی خان کے پاؤں چھونے پر مداح نا خوش نظر آ رہے ہیں
لاہور(شوبز ڈیسک )انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو گزشتہ شام سے وائرل ہے ۔ویڈیو میں عابدہ پروین اور شفقت امانت علی ملنے کے لیے ایک دوسرے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔اس دوران لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین شفقت امانت علی کا پاؤں چھونے کیلئے نیچے جھکتی ہیں، شفقت امانت علی عقیدتاً عابدہ پروین کو اوپر اٹھاتے ہوئے گلے سے لگا لیتے ہیں۔اس مختصر سی ویڈیو کے کمنٹ باکس میں مداح عابدہ پروین کے اس عمل سے ناخوش نظر آ رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عابدہ پروین کو شفقت امانت علی کے پاؤں نہیں چھونے چاہئیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی روایت ہے ، اسے نہیں اپنانا چاہئے ۔