عائزہ خان نے مداحوں کو خاندان کا حصہ قرار دی دیا
اداکارہ عائزہ خان نے سوشل ایپ پر چاہنے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافے پر پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنے خاندان کا حصہ قرار دی دیا
کراچی (آئی این پی)خیال رہے کہ انسٹاگرام پر عائزہ خان کے چاہنے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ اپنی اس خوشی کو مناتے ہوئے عائزہ نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کو خصوصی پیغام دیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج ہم ایک کروڑ کا ایک مضبوط خاندان بن گئے ہیں، آپ تمام مداحوں کا شکریہ، آپ تمام لوگوں کے پیار و محبت کا بھی شکریہ۔