صنم سعید ، معروف گلوکار رِ کی مارٹن کی مشابہہ قرار

صنم سعید ، معروف گلوکار رِ کی مارٹن کی مشابہہ قرار

اداکارہ صنم سعید کو سوشل میڈیا صارفین نے لاطینی میوزک کے بادشاہ گلوکار رِکی مارٹن کی مشابہہ قرار دے دیا

لاہور(شوبز ڈیسک)مختلف سوشل میڈیا پیجز پر رِکی مارٹن کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے ، جس میں گلوکار کلین شیو اور لمبے بالوں کیساتھ نظر آرہے ہیں ۔حیران کن طور پر اس تصویر میں رِکی مارٹن کی شکل واقعی کافی حد تک پاکستانی اداکارہ صنم سعید سے ملتی جلتی محسوس ہورہی ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویرکوصارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے ، جبکہ دلچسپ اور مضحکہ خیز تبصرے بھی کئے جارہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں