کنگنا کی فلم ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی

کنگنا کی فلم ریلیز کے چند گھنٹوں  بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم تھلائی وی ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی

ممبئی (آئی این پی)کنگنا کی فلم تھلائی وی بھارتی ریاست تامل ناڈو کی آنجہانی وزیراعلیٰ جے للتا کی زندگی پر بنی ہے ۔ اداکارہ کی اِس فلم کا مداحوں کی جانب سے سب سے زیادہ انتظار کیا جارہا تھا تاہم یہ فلم ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔ فلم کئی پلیٹ فارمز پر باآسانی ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے جبکہ فلم کا بزنس بھی متاثر ہوا ہے ۔ دوسری جانب سنیما گھروں میں فلم ریلیز کے بعد سے اب تک 7 کروڑ 76 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کرسکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں