کئی ڈراموں کے سکرپٹ بے کار ہوتے ہیں:نازش جہانگیر
اداکارہ نازش جہانگیر کا پاکستان میں بننے والے ڈراموں کے سکرپٹ سے متعلق کہنا ہے کہ کئی ڈراموں کے سکرپٹ بے کار ہوتے ہیں
کراچی(شوبز ڈیسک)گزشتہ دنوں اداکارہ نازش جہانگیر نے میزبان ندا یاسر کے شو میں شرکت کی ۔ نازش جہانگیر نے سکرپٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘بہت ساری جگہوں پر ڈراموں کے سکرپٹ اچھے نہیں ہوتے اور یہ بات اب عام ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘وہ بطور ڈرامہ شائقین بات کریں گی اور یہی ڈرامہ شائقین کا کہنا ہے کہ سکرپٹ کچھ جگہ بے کار ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘وہ کسی بھی ڈرامے کو سائن کرنے سے پہلے اس کا سکرپٹ اچھی طرح سے پڑھتی ہیں، وہ سکرپٹ پڑھنے کو ترجیح دیتی ہیں اور سکرپٹ کے بعد وہ ڈرامے کے ڈائریکٹر کو بھی بہت اہمیت دیتی ہیں۔