سیف علی مہنگی شادیوں سے خوفزدہ
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے 4 بچے ہیں اور اُنہیں مہنگی شادیوں سے ڈر لگتا ہے
ممبئی(شوبز ڈیسک)سیف علی خان ‘دی کپل شرما شو’ میں شریک ہوئے جہاں اداکار نے کرینہ کپور کے ساتھ اپنی شادی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ چاہتے تھے کہ اُن کی شادی کی تقریب سادہ اور چھوٹی ہوں جس میں صرف خاندان کے افراد شامل ہوں لیکن ‘کپور خاندان کے اپنے افراد ہی 200 ہیں ۔اداکار نے کہا کہ ‘میرے 4 بچے ہیں اور میں ڈر رہا ہوں کیونکہ مجھے مہنگی شادیوں سے بہت ڈر لگتا ہے ۔