کورونا کے دوران بھی زندہ ہونے پر خوش ہوں:عدنان سمیع

کورونا کے دوران بھی زندہ  ہونے پر خوش ہوں:عدنان سمیع

گلوکار عدنان سمیع نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران بھی زندہ رہنے پر وہ بہت خوش ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عدنان سمیع نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ‘کورونا نے ہمیں انسانی زندگی کی قدر کرنا سِکھایا ہے ، میں بہت شکر گزار ہوں کہ اس وبا کے دوران میں ٹھیک ہوں اور میرا خاندان بھی ٹھیک ہے ۔ عدنان سمیع نے کہا کہ ‘زندگی کا جشن منانا بہت اچھا ہے ، میں زندگی کو بالکل مختلف انداز میں دیکھ رہا ہوں، اس وبا کی وجہ سے مجھے زندگی کیلئے ایک نیا احترام ملا ہے اور میں اسے مکمل طور پر جینے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں