فرحان ملہی کی طبیعت ناساز
نوجوان اداکار فرحان ملہی نے اپنی ناساز طبیعت کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا جس کے بعد بھارتی اداکارہ سارہ خان نے اْن کیلئے دْعائیہ پیغام جاری کیا ہے
کراچی (این این آئی)فرحان ملہی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ‘اْن کے معدے میں انفیکشن ہوا ہے جس کی وجہ سے اْن کے جسم کا کافی خون ضائع ہوچکا ہے اور اْن کے جسم پر زخم بھی ہورہے ہیں جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ایمرجنسی وارڈ میں داخل رہے اور اسی دوران اْنہیں معلوم ہوا کہ لاہور میں اْن کے اہلخانہ کے کئی افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ ہمیں آپ کی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے ۔