سونو سود مبینہ ٹیکس چوری پر محکمہ انکم ٹیکس کے شکنجے میں آگئے

سونو سود مبینہ ٹیکس چوری پر محکمہ  انکم ٹیکس کے شکنجے میں آگئے

اداکار سونو سود مبینہ ٹیکس چوری پر محکمہ انکم ٹیکس کے شکنجے میں آگئے ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے سونو سود کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اداکار کے بینک کھاتے اور ان سے ہونے والی ٹرانزیکشنز، مالی لین دین کی دستاویزات اور دیگر کاغذات کا جائزہ لیا ہے ۔محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے چھاپے کے بعد میڈیا سے تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔ ٹیم اداکار کے لکھنؤ کی ایک ریئل اسٹیٹ کمپنی کے ساتھ ہونے والے معاہدے اور ٹیکس سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں