ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے سلمان خان کو نوٹس جاری
بالی ووڈ اداکار کمال آر خان کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے سلمان خان کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے
ممبئی (این این آئی)سلمان خان نے اپنی نئی فلم ‘رادھے ’ پر منفی تبصرے کرنے کی وجہ سے کمال خان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا ، کمال آر خان نے درخواست میں کہا کہ فلم دیکھنے والے کو فلم یا اس کے کرداروں کے بارے میں تبصرے کرنے سے منع نہیں کیا جاسکتا، عدالت صرف مجھے کسی شخص کی نجی زندگی پر تبصرے کرنے سے روک سکتی ہے ۔ عدالت نے درخواست پر سلمان خان سے فوری جواب طلب کرلیا ہے ۔