سکینہ خان کی بلال صدیقی سے ’’بات پکی‘‘،تصاویر سوشل میڈیا پروائرل
اداکارہ سکینہ خان کی بات پکی ہوگئی ،اس حوالے سے تقریب کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں
لاہور(لیڈی رپورٹرسے )سکینہ خان نے اس خاص موقع پر ہلکے جامنی رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے منگیتر بلال صدیقی نے سفید قمیض شلوار زیب تن کی ۔سکینہ خان نے منگیتر کے ساتھ کیک کاٹا اور دیگر اہلخانہ نے اُنہیں بات پکّی ہونے پر مبارکباد پیش کی۔