عدنان شاہ ٹیپوبھارت کا ویزا نہ ملنے پر مادھوری کیساتھ کام نہیں کرسکے
اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشت کے ساتھ فلم کی پیشکش کی گئی تھی
کراچی (سٹاف رپورٹر)انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ بھارتی فلم ساز وِشال بھاردواج نے 2014 میں فلم ڈیڑھ عشقیہ میں مجھے نواب کے کردار کی پیشکش کی جس کے آڈیشن میں کامیاب ہوگیاتھاتاہم سفارتی تعلقات میں خرابی کی وجہ سے مجھے بھارت کا ویزا نہیں مل سکاتھا۔