گلوکار عاطف اسلم کی ڈرامہ انڈسٹری میں بھی انٹری

گلوکار عاطف اسلم کی ڈرامہ انڈسٹری میں بھی انٹری

گلوکار عاطف اسلم نے گلوکاری کے بعد اب ڈرامہ انڈسٹری میں بھی انٹری دے دی ہے

کراچی (سٹاف رپورٹر) عاطف اسلم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میں اس وقت اپنے ڈیبیو ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ کے سیٹ پر موجود ہوں۔انہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں ایک ڈرامہ سیریل کر رہا ہوں اور مجھے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے ۔دریں اثنا ماہرہ خان ایک بار پھرگلوکار عاطف اسلم کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی انہیں گلوکار عاطف اسلم نے نئے وڈیو گیت میں لیاہے ۔ عاطف اسلم کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ان کے نئے گانے اجنبی کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے ۔ گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا یہ ٹیزر میرے مداحوں کیلئے ویک اینڈ کا تحفہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں