نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی:انٹربینک میں ڈالرتاریخ کی بلندترین سطح پربند
  • بریکنگ :- کراچی:انٹربینک میں ڈالر 49 پیسےمہنگا
  • بریکنگ :- کراچی:رواں مالی سال روپیہ کی قدرمیں 10.4 فیصدکمی
  • بریکنگ :- انٹربینک میں ڈالر 173 روپے 96 پیسےپربند
  • بریکنگ :- دوران ٹریڈنگ ڈالر 174 روپے 10 پیسےپربھی ٹریڈہوا
  • بریکنگ :- رواں مالی سال اب تک ڈالر 16 روپے 42 پیسےمہنگا
Coronavirus Updates

شاہ رخ نے فلموں سے نکالا تو بہت تکلیف ہوئی:ایشوریا

شاہ رخ نے فلموں سے نکالا تو بہت تکلیف ہوئی:ایشوریا

دنیا اخبار

بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کا پرانا انٹرویو ان دنوں بھارتی میڈیا پر زیرِگردش ہے

ممبئی(نیٹ نیوز)اداکارہ نے ایک بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ اداکار شاہ رخ خان نے انہیں کئی فلموں میں سے نکلوا دیا تھا جن میں سپر ہٹ فلمیں \'چلتے چلتے \' اور \'ویر زارا\' بھی شامل ہیں۔ایشوریا کا کہنا تھا کہ ان دنوں میری کئی فلموں میں شاہ رخ کے ہمراہ کام کرنے کی بات چل رہی تھی کہ اچانک پتہ چلا کہ مجھے ان فلموں میں کاسٹ نہیں کیا جارہا، مجھے آج تک یہ وجہ معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔ بعدازاں کنگ خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے اس فیصلے پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ذاتی طور پر مجھے لگتا ہے کہ میں نے غلط کیا لیکن بطور پروڈیوسر یہ ایک صحیح فیصلہ تھا، میں نے ایشوریا سے معافی بھی مانگی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement