سلمان خان بگ باس کے نئے سیزن کا معاوضہ ساڑھے تین ارب لینگے
بالی ووڈ اداکار سلمان خان بگ باس سیزن 15کے لیے 350 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے
ممبئی(آئی این پی)بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا میزبانی کرنے کا منفرد انداز اور بطور فلم سٹار ان کی شہرت ہر سیزن میں بگ باس کی مقبولیت میں اضافے کا باعث بنتی ہے اور شو کے ہٹ ہونے کی ایک بڑی وجہ سلمان خان کو قرار دیا جاتا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ سلومیاں سیزن 15 کی میزبانی کیلئے 14 ہفتوں کا معاوضہ 350 کروڑ روپے وصول کریں گے یعنی ہر ہفتے انہیں 25 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔