حکومت عوام کوصحت کی یکساں سہولیات دے :بشریٰ انصاری
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہمارے ہاں عوام کو علاج معالجے کی وہ سہولیات میسر نہیں جو دوسرے ممالک میں ان کی عوام کو حاصل ہیں
لاہور(این این آئی)خاص طو رپر غریب اور وسائل نہ رکھنے والے مریضوں کو علاج معالجے کیلئے جو پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ، حکومت عوام کوصحت کی یکساں سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کرے ۔ ایک بیان میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ حکومت عوام سے ہر چیز پر ٹیکس وصول کرتی ہے لہٰذا انہیں صحت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی اس کا اولین فرض ہے ۔