ماہرہ اور صبا قمر بڑی ہیں ان کیساتھ ہیرو نہیں آنا چاہتا:منیب بٹ
اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان اور صبا قمر دونوں عمر میں مجھ سے بڑی ہیں لہذا ان کے ساتھ ہیرو نہیں آسکتا
کراچی(این این آئی)منیب بٹ ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے ۔ ندا یاسر نے شو کے دوران منیب بٹ سے پوچھا آپ کس ہیروئن کے ساتھ رومینٹک فلم میں بطور ہیرو آنا چاہیں گے ؟ جس پر منیب بٹ نے کہا مجھے اداکارہ یمنیٰ زیدی بہت پسند ہے ۔ ندا یاسر نے کہا میں فلمی ہیروئن کی بات کررہی ہوں جیسے ماہرہ خان یا صبا قمر۔ منیب بٹ نے کہا نہیں یہ دونوں تو مجھ سے عمر میں بہت بڑی ہیں اگر میں ان دونوں کے ساتھ ہیرو آیا تو چھوٹا لگوں گا۔