تعداد نہیں معیار ہی کامیابی کا راز ہے :رابعہ بٹ

تعداد نہیں معیار ہی کامیابی  کا راز ہے :رابعہ بٹ

ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ نے کہا ہے کہ ہمیشہ تعداد کے بجائے معیار کو ترجیح دی ہے اور یہی میری کامیابی کا راز ہے

لاہور (آئی این پی)ایک انٹرویو میں رابعہ بٹ نے بتایا چھوٹی سکرین پر کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے اور میں اسے خوب انجوائے کرتی ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ شوبز میں آنے کے ابتدائی دور میں اداکاری کرنے کا جنون تھا تاہم بعد میں انہیں احساس ہوا کہ ایک اداکار کو کردار کے پیچھے بھاگنا نہیں چاہیے بلکہ کردار خود اداکار کو ڈھونڈ لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی اچھا کردارآفر ہوا فلم میں ضرور کام کروں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں