بھارتی اداکارہ کار حادثے میں ہلاک

 بھارتی اداکارہ کار حادثے میں ہلاک

مراٹھی فلموں کی 25 سالہ اداکارہ اشواری دیش پانڈے کار حادثے میں ہلاک ہوگئی۔ پونے سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کی کار کو حادثہ 20 ستمبر کی صبح تقریباً 5 بجے گووا میں پیش آیا

پونے (شوبز ڈیسک)اشواری 15 ستمبر کو اپنے دوست شوبھم کے ساتھ چھٹیاں منانے گووا گئی تھی۔ دونوں کار میں کہیں جارہے تھے ۔ کار ایک پل سے گزررہی تھی ڈرائیور نے کار کا کنٹرول کھودیا اورکار پل سے ندی میں جاگری۔ کار میں سنٹرل لاک لگا ہونے کی وجہ سے دونوں باہر نہیں نکل پائے اور دونوں کی موت ہوگئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں