خوشی ہے پاکستانیوں نے بطور ایکٹر قبول کیا:احد رضا
اداکار و ماڈل احد رضا میرنے کہا ہے کہ بہت چھوٹی عمر سے ہی ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی تھی کہ مجھے بھی ایکٹر بننا ہے اور پھر ہمیشہ یہی سوچ پروان چڑھتی چلی گئی
کراچی (سٹاف رپورٹر)حالانکہ میں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلرز کیا تھا یعنی میرے پاس سپنا نہیں دھندلایا لہٰذا کینیڈا گیا اور وہاں ایکٹنگ کی تعلیم حاصل کی اور پھر اس شعبے میں بیچلرز کیا، اسی دوران تھیٹر پر عملی کام کا آغاز بھی ہوگیا اور یوں ایکٹر بننے کیلئے میری راہیں کھلتی چلی گئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ دنیاسے انٹرویو میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شروع میں سوچا تھا کہ ٹورنٹو جاؤں اور اپنے کیریئر کو آگے بڑھاؤں مگر پھر ایک روز اچانک خیال آیا کہ کیوں نہ اپنے ملک جاکر فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کروں ، خوشی ہے کہ پاکستانی آڈئینس نے بطور ایکٹر مجھے قبول کیا۔ آئندہ بھی ایسے ڈرامے کرنا چاہوں گا جن سے بطور ایکٹر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے ۔