خیال رکھنے والا جیون ساتھی بڑی نعمت ہے :عتیقہ اوڈھو

 خیال رکھنے والا جیون ساتھی بڑی نعمت ہے :عتیقہ اوڈھو

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ خیال رکھنے والا جیون ساتھی زندگی میں ایک بڑی نعمت ہے

کراچی (آئی این پی)عتیقہ اوڈھو نے شوہر کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ تصویر میں کوئی فلٹر استعمال نہیں کیا گیا ہے صرف خلوص اور محبت ہے ۔ تصویر میں انہوں نے لال ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے اور وہ دونوں ساتھ دلکش دکھائی دے رہے ہیں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ دیکھ بھال کرنے والا جیون ساتھی ہونا زندگی کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے جسے کبھی بھی معمولی نہ سمجھا جائے ۔ انہوں نے اپنے شادی شدہ مداحوں کو مشورہ دیا کہ ایک دوسرے کا احترام کریں کہ ہم کون ہیں، بجائے اس کے کہ ایک دوسرے کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں اور دوسرے کو ویسا بننے پر مجبور کریں جیسا آپ چاہتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں