نیہا راجپوت سابق گورنرکے بیٹے شہباز تاثیرکی شادی ہوگئی
نکاح جمعہ کے روز ہوا،تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیاپر وائرل ہونے لگیں
لاہور(شوبزڈیسک)ماڈل نیہا راجپوت سابق گورنر پنجاب مقتول سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔دونوں کا نکاح 24 ستمبر جمعہ کے روز ہوا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔شادی کی تقریب میں شہباز تاثیر نے سفید کرتا پاجامہ کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہنی جبکہ نیہا راجپوت نے گرے رنگ کا دیدہ زیب عروسی لباس زیب تن کیا۔ان کی شادی کی تقریب میں اہلخانہ، قریبی دوست اور رشتے دار شریک ہوئے ۔نیہا اور شہباز تاثیر کو چند ماہ سے میڈیا کے سامنے سرعام ملتے دیکھا گیا تھااورشادی کی باتیں ہوری تھیں ۔