نادیہ خان کے ساتھ فراڈ کرنے والا آئی ٹی ماہر گرفتار،مقدمہ درج

نادیہ خان کے ساتھ فراڈ کرنے والا آئی ٹی ماہر گرفتار،مقدمہ درج

اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے ساتھ سائبر فراڈ کرنے اور ان کے یوٹیوب چینل کی کمائی اپنے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے والے آئی ٹی ماہر کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور(شوبزڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے اداکارہ نادیہ خان کے ہیک ہونے والے یوٹیوب چینل کو بحال کرنے والے آئی ٹی ماہر حماد سمیع کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔حماد سمیع نے ستمبر 2020 میں نادیہ خان کے ہیک ہونے والے یوٹیوب چینل کو بحال کیا تھا تاہم اسی دوران ملزم نے ہوشیاری سے اداکارہ کے یوٹیوب چینل کی کمائی اپنے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروالی تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں