لائیوشوکرکے احساس ہواکہ ٹیلنٹ کبھی شکست نہیں کھاتا :حنیف راجہ

لائیوشوکرکے احساس ہواکہ ٹیلنٹ  کبھی شکست نہیں کھاتا :حنیف راجہ

اداکار حنیف راجہ نے کہا ہے کہ دنیا میں جہاں بھی لائیو شو کئے تواحساس ہوا کہ ٹیلنٹ کبھی شکست نہیں کھاتا،کورونا وائرس نے فنکاروں کو محدود کردیا تھا

کراچی(سٹاف رپورٹر)اب ہم لائیو شوز مختلف شہروں میں جاکر کررہے ہیں ۔ انہوں نے روزنامہ دنیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فنکار ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کی بحالی میں پل کا کا م سر انجام دے رہے ہیں۔ کورونا کے بعد ٹینشن زدہ ماحول میں اصلاحی و بامقصد مزاحیہ ڈرامے وقت کی ضرورت بن چکے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ فنکاروں کو مل جل کر شوبز کی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں