بارش کا پانی جمع،باڈی گارڈ نے ریحانہ کو گود میں اٹھاکر خشک جگہ پرپہنچادیا
ویسٹ انڈین گلوکارہ ریحانہ کو ان کے باڈی گارڈ نے گود میں اٹھا کر خشک جگہ پر پہنچادیاتاکہ ان کے کپڑے اور جوتے بارش کے باعث جمع ہونیوالے پانی سے خراب نہ ہوجائیں
نیویارک (شوبز ڈیسک)میڈیارپورٹس کے مطابق بارباڈوس کی گلوکارہ ریحانہ نیویارک میں ہونیوالے ایک میوزیکل شو میں پرفارم کرنے کیلئے پہنچیں تو بہت تیز بارش ہورہی تھی اور سڑک پر پانی جمع ہوچکاتھا ،انہوں نے کپڑے اور جوتے خراب ہونے کے ڈر سے اپنے باڈی گارڈ کو بلایا جس نے گو د میں اٹھا کر انہیں خشک جگہ پہنچایااس دوران ریحانہ چھتری تھامے ہوئے مسکراتی رہیں ۔