اریبہ حبیب نے اپنی صاف سکن کا راز بتا دیا

اریبہ حبیب نے اپنی  صاف سکن کا راز بتا دیا

اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی صاف سکن کا راز بتا دیا ہے

کراچی (سٹاف رپورٹر)اریبہ حبیب کا خوبصورتی سے متعلق ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا کہ صاف اور نرم ملائم جِلد کے لیے صبح اُٹھ کر شہد میں لیموں کا رس ملا لیں، اب اس میں آدھا چمچ کافی کا بھی شامل کرکے پیسٹ بنا لیں ۔ ‘کافی، لیموں اور شہد کے اس فیس ماسک کو چہرے پر لگا لیں اور سوکھنے پر چہرہ دھو لیں، اس عمل سے سکن صاف شفاف اور نرم ہو جاتی ہے اور داغ دھبوں کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے ۔اریبہ نے مزید کہا کہ ‘کافی پینے اور چہرے پر لگانے دونوں صورتوں میں بہت اچھی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں