خوش اخلاق ، اپنے نفس کا بہتر ورژن بنیں:حمائمہ ملک

خوش اخلاق ، اپنے نفس کا بہتر ورژن بنیں:حمائمہ ملک

اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ اُنہیں صرف اللہ تعالیٰ کی وجہ سے کامیابی ملی ہے

کراچی (سٹاف رپورٹر) انہوں نے سوشل میڈیاپر سٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے لکھا کہ ‘اُن کی کامیابی کی وجہ اللہتعالیٰ ہیں اور اُنہوں نے یہ بات اپنے چھوٹے بھائی فیروز خان سے سیکھی ہے ۔میں وہ باتیں آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں جو میں نے محسوس کیں ۔مغرور، بدتمیز اور اکڑ میں رہنا ‘کُول’ نہیں ہے بلکہ خوش اخلاق بننا بہتر ہے ۔ شائستہ بنیں، مہربان رہیں، اپنے نفس کا بہتر ورژن بنیں، اپنے اندر روحانیت محبت پیدا کریں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ایسا انسان بنیں جس سے سب خوش ہوں، جس کو سب پسند کریں اوراللہبھی خوش ہو ۔ہم سب کیلئے ایک وقت مقرر ہے لہٰذا اُس وقت کے آنے سے پہلے خود کو بہترین بنالیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں