لوگوں کی فکر کے بجائے اللہ پر یقین رکھنا چاہیے :وینا ملک

لوگوں کی فکر کے بجائے اللہ پر یقین رکھنا چاہیے :وینا ملک

اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ ہمیں دُنیا اور لوگوں کی سوچ کے بارے میں فکر کرنے کے بجائے اللہ تعالیٰ پر یقین رکھنا چاہیے

لاہور(شوبز ڈیسک ) انسٹاگرام پر وینا ملک کے ایک انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وینا ملک نے کہا کہ ہماری زندگی میں تین اہم چیزیں ایسی ہیں جس کے بارے میں ہمیں اللہ تعالیٰ پر کامل یقین رکھنے کی ضرورت ہے ۔ سب سے پہلے تو ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ رزق دینے والی ذات اللہ کی ہے ، دوسری چیز یہ ہے کہ عزت، ذلت اور شہرت، یہ بھی اللہ تعالیٰ کی مرضی سے ہی ہمیں ملیں گی ۔اُنہوں نے کہا کہ تیسری چیز، موت اور زندگی بھی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے لہٰذا دُنیا کی فکر کرنا چھوڑ دیں اور صرف اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، وہ ہی شخص کامیاب ہوگا جس کی اُمیدیں دُنیا سے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ سے وابستہ ہوں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں