سٹائل ایوارڈز میں پرفارمنس کیلئے ہفتوں پریکٹس کی:مہوش حیات
اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ مجھے سٹائل ایوارڈز میں پرفارمنس کیلئے ہفتوں پریکٹس کرنی پڑی جبکہ ہم نے کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا بھی خیال رکھا
لاہور(این این آئی)انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ایوارڈ شو میں پرفارمنس کیلئے ہفتوں کی ریہرسل اور تیاریوں کے بعد سٹیج پر پرفارم کیا جبکہ شو کی میزبانی کرنا ایک خوبصورت احساس تھا۔ اپنے ساتھی میزبانوں اور دوستوں کی شکرگزار ہوں۔