شوبز سے کنارہ کشی کا فیصلہ اٹل ہے :بابرہ شریف

 شوبز سے کنارہ کشی کا فیصلہ  اٹل ہے :بابرہ شریف

اداکارہ بابرہ شریف نے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے سے معذرت کر لی

لاہور(این این آئی)بتایا گیا ہے کہ کراچی کے ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر نے ماضی کی ناموراداکارہ بابرہ شریف کو اپنے پراجیکٹ میں کام کرنے کی پیشکش کی تاہم بابرہ شریف نے کام کرنے سے معذرت کرلی ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ اگرمیں نے کام کرنا ہوتاتو ٹی وی سے پہلے میرے پاس فلموں میں کام کرنے کی بے شمار پیشکشیں آچکی ہیں،شوبز سے کنارہ کشی کا فیصلہ اٹل ہے اورمیں اسے کسی صورت واپس نہیں لوں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں