آریان کو نشانہ بنانے کی وجہ شاہ رخ خان ہیں:شتروگھن

آریان کو نشانہ بنانے کی وجہ شاہ رخ خان ہیں:شتروگھن

بالی ووڈ اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا کا کہنا ہے کہ آریان خان کو اس لیے نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ وہ شاہ رخ خان کا بیٹا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)ایک انٹرویو کے دوران شتروگھن سنہا نے کہا کہ انڈسٹری سے وابستہ لوگ شاہ رخ خان کیلئے متحد ہونے میں وقت لے رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کنگ خان اپنی جنگ خود لڑیں۔شتروگھن سنہا نے کہا کہ کوئی بھی سامنے نہیں آنا چاہتا۔ یہ انڈسٹری خوف زدہ لوگوں کا ایک گروپ ہے ۔ شتروگھن نے کہا ہم نہیں کہہ سکتے کہ شاہ رخ کا مذہب ان کے راستے میں آرہا ہے ، لیکن کچھ لوگوں نے اب اس موضوع کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے جوکہ بالکل درست نہیں ہے ۔ یقینی طور پر آریان خان کو نشانہ بنانے کی وجہ شاہ رخ خان ہیں۔ حالانکہ اس کیس میں مزید نام بھی سامنے آئے ہیں جیسے منمن دھامیچا اور ارباز مرچنٹ لیکن کوئی بھی ان کے بارے میں بات نہیں کررہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں