ہانیہ عامر 2 سال بعد فلمی دُنیا میں واپس آنے کیلئے تیار

  ہانیہ عامر 2 سال بعد فلمی دُنیا  میں واپس آنے کیلئے تیار

اداکارہ ہانیہ عامر 2 سال کے بعد فلمی دُنیا میں واپس آنے کیلئے تیار ہیں

کراچی (سٹاف رپورٹر)ہانیہ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر شیئر کیا۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کئے گئے پوسٹر پر اُن کے ساتھ اداکار علی رحمٰن کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُن کی اس نئی فلم کا نام ‘پردے میں رہنے دو’ ہے ۔ ہانیہ نے پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘میں آپ کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم کی خبر شیئر کرنے کیلئے بہت پُرجوش ہوں۔اداکارہ نے لکھا کہ ‘انتہائی خوبصورت لوگوں کے ساتھ اس خوبصورت پراجیکٹ کی فلم بندی کا تجربہ شاندار ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں