نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- بلوچستان اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتمادپربحث مکمل
  • بریکنگ :- کوئٹہ:تحریک عدم اعتماد پررائےشماری 25اکتوبرکوہوگی
Coronavirus Updates

خواتین کے لباس پر بات کرنا چھوٹی ذہنیت:میرا سیٹھی

 خواتین کے لباس پر بات کرنا چھوٹی ذہنیت:میرا سیٹھی

دنیا اخبار

اداکارہ میرا سیٹھی کا سٹائل ایوارڈز کیلئے منتخب کئے گئے ان کے لباس پر ہونے والی تنقید پر کہنا ہے کہ بااثر خواتین کی تصاویر پر ان کے لباس پر منفی تبصرے ہوتے دیکھنا ہمیشہ ہی بہت دلچسپ ہوتا ہے

کراچی (سٹاف رپورٹر) میرا سیٹھی نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے گھر جائیں، وہ ان میں سے کسی کیلئے کپڑے نہیں پہنتی ہیں، وہ کسی کے لیے کپڑے نہیں پہنتی بلکہ صرف اپنی خوشی اور خوشی کے احساس میں اضافے کیلئے پہنتی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ‘اس ملک کے مرد خواتین پر حکم چلانے کا جنون رکھتے ہیں ، خواتین کے جسم ، لباس اور ظاہری شکل کے حوالے سے بات کرتے ہیں، جو چھوٹی ذہنیت ، بوسیدہ اور قابل نفرت بات ہے ۔ اداکارہ نے مردوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘ آپ ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آپ کے اندر غصہ اور تکلیف ہے ‘ وہ سمجھ گئی ہیں کہ یہ معاشتری بدصورتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement