میرا ذہنی اور مالی مشکلات کا شکار ،ہمیں مدد کرنی چاہیے :شمعون عباسی

میرا ذہنی اور مالی مشکلات کا شکار  ،ہمیں مدد کرنی چاہیے :شمعون عباسی

اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی نے کہا کہ اس وقت اداکارہ میرا ذہنی اور مالی مشکلات کا شکار ہیں اور ایسے میں ہمیں اُن کی مدد کرنی چاہیے

کراچی (سٹاف رپورٹر)شمعون عباسی نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ‘ہماری سُپر سٹار میرا جی کو ہماری توجہ کی اشد ضرورت ہے ، وہ ذہنی اور مالی طور پر مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نیا پاکستان حکام سے درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ اداکارہ میرا کے مسائل کو حل کریں،صرف ایک فلم کیلئے مالی مدد کرنا زیادہ مشکل نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں