سونیا حسین پولیس آفیسر بن گئیں
اداکارہ سونیا حسین انسٹاگرام پر اپنے نئے آنے والے پراجیکٹ کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے خاتون پولیس آفیسر کا یونیفارم زیب تن کیا ہوا ہے
لاہور(شوبز ڈیسک)سونیا حسین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘خواتین پولیس افسران اپنی طاقت کی وجہ سے ناقابل یقین حد تک کم ہیں اور وہ زیادہ نمائندگی کی مستحق ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ‘یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے اگلے پراجیکٹ میں ایس پی سارا سکندر کا کردار ادا کروں گی۔