نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کھیلوں کےسب سےبڑے پروگرام کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیوکاآج افتتاح ہوگا
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان آج کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیوکاآغازکریں گے
  • بریکنگ :- منصوبےکےپہلےمرحلےمیں ہاکی،کرکٹ اورفٹبال سمیت 12کھیل شامل
  • بریکنگ :- 11سے25سال کےنوجوانوں بشمول خواتین کےلیےکھیلوں کےمقابلےمنعقد ہوں گے
Coronavirus Updates

رومانیہ کے گلوکار ایڈرین کا چھٹیاں ہنزہ گزارنے کا اعلان

رومانیہ کے گلوکار ایڈرین کا چھٹیاں ہنزہ گزارنے کا اعلان

دنیا اخبار

رومانیہ کے میوزک بینڈ ‘ایکسنٹ’ کے گلوکار ایڈرین سینا نے اپنی چھٹیاں پاکستان کی خوبصورت وادی ‘ہنزہ’ میں گزارنے کا اعلان کردیا ہے

بخارسٹ(شوبز ڈیسک)ایکسنٹ کے نام سے مشہور گلوکار ایڈرین سینا پاکستان کے مختلف شہروں میں متعدد کنسرٹ کر چکے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اکثر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایڈرین سینا نے لکھا ہے کہ میں نے اپنی چھٹیاں پاکستان کی وادی ہنزہ میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ میں دنیا کو بتا سکوں کہ پاکستان کس قدر محفوظ اور خوبصورت ملک ہے ۔ایڈرین سینا نے ویڈیو میں کہا کہ میں ایک بار پھر پاکستان کے لوگوں سے مل کر خوشی محسوس کروں گا۔ میں پاکستان میں خود کو محفوظ سمجھتا ہوں اور یہاں کے لوگوں کا میرے لیے پیار لاجواب ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement