نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کھیلوں کےسب سےبڑے پروگرام کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیوکاآج افتتاح ہوگا
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان آج کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیوکاآغازکریں گے
  • بریکنگ :- منصوبےکےپہلےمرحلےمیں ہاکی،کرکٹ اورفٹبال سمیت 12کھیل شامل
  • بریکنگ :- 11سے25سال کےنوجوانوں بشمول خواتین کےلیےکھیلوں کےمقابلےمنعقد ہوں گے
Coronavirus Updates

بچپن ہی سے لڑکیاں احد کو چھیڑتی ہیں،والدہ کا انکشاف

بچپن ہی سے لڑکیاں احد کو چھیڑتی ہیں،والدہ کا انکشاف

دنیا اخبار

اداکار احد رضا میر کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن ہی سے لڑکیاں احد رضا میر کو چھیڑتی ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک)احد رضا میر کے اپنی والدہ ثمرہ رضا میر کے ہمراہ دئیے گئے ایک انٹرویو کی مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک دلچسپ انکشاف سامنے آ یا ہے ۔اس انٹرویو کے دوران شو کی میزبان ندا یاسر ثمرہ رضا میر سے سوال کرتی ہیں کہ کیا کبھی اُنہیں احد رضا میر کی کوئی شکایت آئی ہے ، کوئی ایسی شکایت کہ احد رضا میر نے لڑکی کو چھیڑا ہے ؟اس کا فوراً سے جواب دیتے ہوئے احد رضا میر کی والدہ نے کہا کہ ‘انہیں احد رضا میر کی کبھی ایسی کوئی شکایت نہیں آئی ہے کہ احد رضا میر نے کسی کو چھیڑا ہے ، مگر ہاں لڑکیاں ضرور احد رضا میر کو چھیڑتی ہیں اور ایسا بچپن سے ہوتا چلا آ رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement