عمران عباس کی عابدہ پروین کے ساتھ صوفیانہ کلام کی ریکارڈنگ

عمران عباس کی عابدہ پروین کے  ساتھ صوفیانہ کلام کی ریکارڈنگ

اداکارعمران عباس گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ صوفیانہ کلام کی ریکارڈنگ کروائیں گے

لاہور(شوبز ڈیسک)عمران عباس نے اپنی انسٹا سٹوری پر عمران عباس نے عابدہ پروین کیساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وہ گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ ایک صوفیانہ کلام کی ریکارڈنگ کروانے والے ہیں۔ابھی تک اداکار عمران عباس یا گلوکارہ عابدہ پروین کی جانب سے اس صوفیانہ کلام کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔خیال رہے کہ عمران عباس اس سے پہلے بھی کئی مداحوں کو اپنی آواز کے سحر میں مبتلا کر چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں