اب ہم کھل کر گھبرائیں گے ،فہد کا پٹرول قیمتوں میں اضافے پر طنز

اب ہم کھل کر گھبرائیں گے ،فہد کا  پٹرول قیمتوں میں اضافے پر طنز

اداکار فہد مصطفی نے پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم کھل کر گھبرائیں گے

کراچی (آئی ا ین پی)اداکار فہد مصطفی نے گزشتہ روز قیمتوں کے حوالے سے ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھاسکتا تھا، مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے ، یہ ہوتا ہے لیڈر۔ایک صارف نے سوال کیا ڈیئر سر اب تھوڑا گھبرا لیں؟ صارف کے سوال کے جواب میں فہد مصطفی نے کہا تھوڑا نہیں اب کھل کے گھبرائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں